اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف آج آزادی مارچ

اشتہار

حیرت انگیز

سرینگر: مقبوضہ کشمیر میں 4 ماہ سے زائد عرصے سے جاری کشیدگی تاحال برقرار ہے اور معمول کی زندگی مفلوج ہے۔ بھارت کی ریاستی دہشت گردی کے خلاف آج آزادی مارچ کیا جائے گا۔ میر واعظ عمر فاروق، سید علی گیلانی اور یاسین ملک مارچ کی قیادت کریں گے۔

جنت نظیر وادی کشمیر بھارتی بربریت کے ہاتھوں لہو لہو ہے۔ بھارت کی ریاستی دہشت گردی نے مقبوضہ وادی کو جیل میں تبدیل کردیا ہے۔ تعلیمی ادارے بند، کاروباری مراکز پر تالے اور ٹرانسپورٹ سے خالی سڑکوں پر بھارتی فوجیوں کا راج ہے۔

بھارت کے غاصبانہ قبضے کے خلاف مقبوضہ وادی میں احتجاج اور مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ کشمیر کے گلی کوچے بھارت مخالف اور آزادی کے حق میں نعروں سے گونج رہے ہیں۔

- Advertisement -

بھارتی مظالم کے خلاف حریت کانفرنس کی اپیل پر مکمل ہڑتال ہے۔ احتجاج 8 دسمبر تک جاری رہے گا۔

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں معصوم کشمیریوں کی شہادت کا سلسلہ بھی جاری ہے اور اب تک 116 افراد اپنی جانیں ہار چکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں