اشتہار

لکی مروت: محکمہ وائلڈ لائف نے کاروائی، 2عقاب اور9 چیمپینزی بر آمد

اشتہار

حیرت انگیز

لکی مروت : محکمہ وائلڈ لائف نے کاروائی کرکے لاکھوں روپے مالیت کے دو عقاب اورنو چیمپینزی برآمد کر لئے ۔

لکی مروت میں اعلی نسل کے عقاب اور پاکٹ سائز بندروں کو اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی، بنوں ڈیرہ روڈ پر محکمہ وائلڈ لائف نے کاروائی کرتے ہوئے کراچی جانے والی بس سے دو عقاب اور نو چیمپینزی برآمد کرلئے۔

عقاب اور چیمپینزیز کو بس کے خفیہ خانوں میں چھپایا گیا تھا۔

- Advertisement -

ڈی ایف او وائلڈ لائف خان ملوک خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خفیہ ذرائع سے عقابوں کی اسمگلنگ کی اطلاع ملنے تھی، جس کے بعد وانڈہ بنوچی چیک پوسٹ پررینج آفیسر محمد شاہد خان کی سربراہی میں تعینات خصوصی ٹیم نے مسافر بس روک کر اس کے خفیہ خانوں میں چھپائے گئے قیمتی عقاب اور چیمپینزیز برآمد کرلئے۔


مزید پڑھیں : بھارت سے آنے والا ایک اور ہرن پکڑا گیا


انہوں نے کہا کہ عقاب اور چیمپینزیز لکڑی کے بکسوں میں پشاور سے کراچی لے جائے جارہے تھے، انکی قیمت لاکھوں میں ہیں۔

خیال رہے کہ عقاب کے شکار اور غیر قانونی نقل و حمل پر بین الاقوامی طور پر پابندی عائد ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں