واشنگٹن :وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی کا کہناہے کہ مسئلہ کشمیرحل کیےبغیرخطےمیں امن ممکن نہیں ہے۔
تفصیلات کےمطابق وزیر اعظم کےمعاون خصوصی طارق فاطمی نےواشنگٹن میں امریکی نائب وزیر خارجہ ٹونی بلنکن سے ملاقات کی جس میں مسئلہ کشمیر سمیت اہم امور پر بات چیت ہوئی۔
ذرائع کےمطابق طارق فاطمی کی ٹونی بلنکن سے ملاقات میں خطے میں درپیش چیلنجزاور پاک بھارت کشیدگی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
مزید پڑھیں:مسئلہ کشمیر کے بغیر امن ممکن نہیں،طالبان کے مراکز افغانستان میں ہیں،عبدالباسط
وزیراعظم کےمعاون خصوصی طارق فاطمی کا کہنا تھاکہ پاکستان بھارت کےساتھ تمام مسائل بات چیت کےذریعےحل کرناچاہتا ہے اور پاکستان افغانستان میں امن کےلیےکرداراداکرناچاہتا ہے۔
انہوں نےٹونی بلنکن کوکشمیرکی صورت حال سےآگاہ کیا اور کہا کہ مسئلہ کشمیر حل کیے بغیرخطےمیں امن ممکن نہیں ہے۔
وزیراعظم کےطارق فاطمی نے واشنگٹن میں میڈیا سے بات کرتے ہو ئےکہاکہ وہ ٹرمپ انتظامیہ کوخطےکو درپیش خطرات سےآگاہ کریں گے۔
طارق فاطمی کامزید کہناتھا کہ بھارت کشمیر میں انسانی حقوق پامال اورلائن آف کنٹرول پرمسلسل خلاف ورزی کررہاہے۔
یاد رہےکہ اس سے قبل امریکہ کے نومنتخب نائب صدر مائیک پینس کا کہنا تھاکہ ڈونلڈ ٹرمپ معاملات کے حل کےلیے غیر معمولی مہارت رکھتے ہیں۔دونوں ممالک چاہیں تو ڈونلڈ ٹرمپ مسئلہ کشمیرحل کرسکتے ہیں۔
مزید پڑھیں:مسئلہ کشمیر پر امریکہ کی ثالثی کا خیر مقدم کرینگے،سرتاج عزیز
واضح رہےکہ گزشتہ ماہ مشیرامور خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا تھاکہ ٹرمپ نے کہا تھا کہ میں بھارت اور پاکستان کے درمیان مصالحت کرانا چاہتا ہوں،ہم کشمیر پر بھارت اور پاکستان کے درمیان امریکہ کی ثالثی کاخیر مقدم کرینگے۔