منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

کراچی: رینجرز کی کارروائی، ایم کیوایم لندن عسکری ونگ کے8 ملزمان سمیت 15 افراد گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : رینجرز نے مختلف علاقوں میں کاروائی کرکے ایم کیو ایم لندن عسکری ونگ کے آٹھ ملزمان سمیت پندرہ ملزموں کو پکڑ لیا۔

کراچی میں امن و امان کے نفاذ کیلئے سیکیورٹی اہلکار متحرک ہے، ترجمان رینجرز کے مطابق رینجرز نے مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈ کاروائیاں کیں، کاروائی کے دوران ایم کیو ایم لندن عسکری ونگ کے آٹھ ملزمان سمیت پندرہ ملزموں کو گرفتار کیا گیا، گرفتارملزمان میں لیاری گینگ واراور اسٹریٹ کرمنلز بھی شامل ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ ملزمان میں ایرانی ڈیزل اسمگل کرنے والے دو ملزمان بھی شامل ہیں، جن کے قبضے سے اسلحہ اور دس ہزارلیٹر ڈیزل بھی تحویل میں لے لیا ہے۔

رینجرز ترجمان کے مطابق لیاقت آباد اور لانڈھی سے اسنیپ چیکنگ کے دوران 2مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا، ملزموں سے اسلحہ بھی برآمد ہوا، لانڈھی مانسہرہ کالونی میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔


مزید پڑھیں : کراچی:پولیس اوررینجرزکی کارروائیاں،4ملزمان گرفتار


پولیس کے مطابق وقوعہ سے لوگوں نے بیان دیا ہے کہ مرنے والا شخص ڈاکو تھا، لواحقین نے اسپتال میں بتایاکہ نوجوان کو شادی کی تقریب میں فائرنگ کے دوران گولی لگی، واقعے کی تحقیقات جاری ہے۔

سہراب گوٹھ کے قریب سے ایک شخص کی لاش ملی جبکہ گلشن معمار میں فائرنگ سے سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں