ایبٹ آباد: ایوب میڈیکل کمپلیکس کے مطابق چترال حادثے میں ایئرہوسٹس سمیت 6 افراد کی شناخت کرلی گئی ہے۔ جنید جمشید اور ڈی سی او چترال کی شناخت نہیں ہوسکی۔
چترال جہاز حادثے میں جاں بحق افراد کے غمزدہ لواحقین غم سے نڈھال ایوب میڈیکل کمپلیکس ایبٹ آباد کے ہاہر جمع ہیں جو اپنے پیاروں کی میتوں کی شناخت کے منتظر ہیں۔
مزید پڑھیں: پی آئی اے طیارے کو حادثہ، 48 افراد جاں بحق
جاں بحق افراد میں چترال کے محمد نواز، محمد تکبیر خان، فرہاد عزیز، سمیع اللہ اور احسن خان نامی افراد کو شناخت کرلیا گیا ہے۔ ایئر ہوسٹس کی میت کو ان کے شوہر نے لاکٹ کی مدد سے شناخت کیا ہے۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق دیگر میتوں کی شناخت ڈی این اے کے ذریعے کی جائے گی۔
حادثے میں جاں بحق ہونے والے میاں اختر محمود کے لواحقین بھی میت کے لیے پریشان ہیں۔
مزید پڑھیں: طیارہ اڑان بھرتے ہی بائیں جانب جھک گیا تھا، خرابی کا انکشاف
ایوب میڈیکل کمپلیکس ذرائع کے مطابق اسپتال لائی گئی تمام میتوں کے خون کے ٹیسٹ بین الاقوامی قوانین کے مطابق مکمل کیے گئے ہیں۔ تمام میتوں کو اسلام آباد میں تصدیق کے بعد لواحقین کے حوالے کیا جائے گا۔