جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

سندھ، نہ اساتذہ نہ طالبات، اپنی نوعیت کا انوکھا اسکول

اشتہار

حیرت انگیز

گھوٹکی: شہری کی شکایت پر اوباڑو میں سیکنڈ سول جج نے گرلز پرائمری اسکول خانپور محلہ پر اچانک چھاپہ مارا، چھاپے کے دوران انکشاف ہوا کہ اسکول کئی برسوں سے بند تھا اور اسکول میں نہ تو اساتذہ ہیں اور نہ ہی کوئی طالبات موجود ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سول عدالت نے مقامی شہری کی درخواست پر گھوٹکی کے علاقے اوباڑو کے خانپور محلہ میں واقع گورنمنٹ پرائمری رابعہ گرلز اسکول پر چھاپہ مارا، سول جج کے مطابق چھاپے کے دوران انکشاف ہوا کہ اسکول میں نہ تو اساتذہ ہیں اور طالبات ہیں بلکہ اسکول بھی کئی برسوں سے بند ہیں۔

سول جج نے چھاپے کے بعد اسکول میں موجود ریکارڈ کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے اور اس صورت حال پر تشویش اور برہمی کا اظہار کرتے ہوئے محکمہ تعلیم کے افسران کو طلب کر کے رکارڈ پیش کرنے کا حکم صادر کیا ہے۔

سول جج میں شکایت درج کروانے والے شہری کا کہنا تھا کہ اسکول عملی طور پر بند ہے اور ایک بااثر کی جانب سے اسکول کی عمارت پر مبینہ قبضے کی کوشش کی جا رہی ہے جس پر عدالت نے چھاپا مارا اور رکارڈ طلب کر لیا ہے۔

جب کہ علاقہ مکینوں نے کہا کہ مذکورہ اسکول کئی برسوں سے بند ہے اور اس اسکول کے لیے ملنے والے فنڈز محکمہ تعلیم کے افسران اور بااثر لوگ کی ملی بھگت سے کرپشن کی نظر ہو جاتے ہیں۔

واضح رہے مذکورہ اسکول اوباڑو کے علاقے خان پور محلے میں واقع ہے اور اوباڑو سندھ کے صوبائی وزیر تعلیم جام مہتاب دہڑ کا حلقہ انتخاب بھی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں