بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

کراچی:گورنرسندھ سے کورکمانڈرلیفٹنٹ جنرل نوید مختارکی ملاقات

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : گورنر سندھ جسٹس ریٹائرڈ سعید الزماں صدیقی سے کور کمانڈر کراچی لیفٹننٹ جنرل نوید مختار نے ملاقات کی، گورنرسندھ نے کورکمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار کی امن کیلئےکوششوں کو سراہا۔

تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ جسٹس ریٹائرڈ سعید الزماں صدیقی کی کور کمانڈر کراچی لیفٹننٹ جنرل نوید مختار سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں صو بےمیں امن وامان کی مجموعی صورتحال اور کراچی آپریشن پر تفصیلی تبادلہ خیال گیا۔

گورنرسندھ نے کورکمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار کی امن کیلئے کوششوں کو سراہا، کورکمانڈر نے گورنر سندھ کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کے ساتھ نیک خواہشات کا اظہار کیا۔


مزید پڑھیں : وزیر اعلی سندھ کی کور کمانڈر کراچی لیفٹینیٹ جنرل نوید مختار سے ملاقات


گذشتہ روز وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاھ نے کور کمانڈر کراچی لیفٹینیٹ جنرل نوید مختار سے ملاقات کی تھی، ملاقات میں باہمی امور اور امن امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور کراچی آپریشن کو مزید مؤثر بنانے پر اتفاق کیا گیا۔

خیال رہے کہ سندھ کے نئے گورنر ریٹائرڈ جسٹس سعید الزماں صدیقی تین ہفتےگذر جانے کے باوجود تاحال مقامی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

سرکاری ذرائع اور معالجین کا کہنا ہے کہ کہ گورنر کی طبیعیت اب بہتر ہے، انہیں سینے میں انفیکشن کے باعث سانس لینے میں دقت کا سامنا تھا جس کے باعث 79 سالہ گورنر سندھ کو اسپتال میں داخل کیا گیا تھا جہان طبیعت کی بحالی کے بعد وی آئی پی روم میں منتقل کردیا گیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں