تازہ ترین

میانمار میں مسلمانوں پر تشدد تشویش ناک ہے، مارک ٹونر

واشنگٹن : امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان نے کہا ہے کہ میانمار میں مسلمانوں پر تشددتشویش ناک ہے ، انسانی حقوق تنظیموں کو متاثرین تک رسائی دی جائے ۔

امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان نے معمول کی بریفنگ میں کہا ہے کہ امریکہ کو میانمار میں مسلمانوں کے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تشویش ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ برما میں انسانی حقوق کی تنظیموں اور میڈیا کو رسائی دی جائے۔

مارک ٹونر نے بتایا کہ امریکہ سعودی عرب کو اڑتالیس چنیوک ہیلی کاپٹر فروخت کرے گا، سعودی عرب چنیوک ہیلی کاپٹرز کیلئے ساڑھے تین ارب ڈالرز ادا کر رہا ہے، یمن میں سعودی عرب اور اتحادیوں کی سویلین پر بمباری پر تشویش ہے۔


مزید پڑھیں : امریکہ کاپاکستان میں طیارےکےحادثےپراظہارافسوس


یار رہے گذشتہ روز امریکہ نے پاکستان میں فضائی حادثے پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہماری ہمدردیاں جہاز حادثے کے متاثرین کے ساتھ ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر نے امریکی حکومت کی طرف سے امدادی کام اور تحقیقات میں مدد کی پیشکش بھی کی اور کہا کہ ان کی ہمدردیاں افسوس ناک حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے متاثرین کے ساتھ ہیں۔

Comments

- Advertisement -