کراچی : نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے قائد اعظم ٹرافی کے فائنل میں واپڈا کے کھلاڑی خالد عثمان زخمی ہو گئے، ایمبولینس نہ ہونے کی وجہ سے موٹر سائیکل پر ہی اسپتال منتقل کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں قائد اعظم ٹرافی کا فائنل میچ واپڈا اور حبیب بینک لمیٹڈ میں کھیلا جا رہا تھا کہ دورانِ میچ واپڈا کے کھلاڑی خالد عثمان گیند لگنے کی وجہ سے شدید زخمی ہو گئے تا ہم ایمبولینس کی سہولت میئسر نہ ہونے کے باعث کھلاڑی کوموٹر سائیکل پراسپتال منتقل کرنا پڑا۔
واضح رہےقائد اعظم ٹرافی پاکستان کی فرسٹ کلاس کرکٹ چیمپئن شپ ہے جو پاکستان کی علاقائی کرکٹ ٹیموں کے درمیان کھیلی جاتی ہے اوراس کا انتظام پاکستان کرکٹ بورڈ کرتا ہے۔
قائد اعظم ٹرافی کا آغاز 1953 میں ہوا تھا اور تب سے اب تک جاری ہے، پچھلے قائد اعظم ٹرافی سوئی گیس نادرن گیس لمیٹڈ نے نیشنل بینک کو شکست دے کرحاصل کی تھی اس سال یہ ٹرافی نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلی جا رہی ہے۔