اشتہار

موت کے خطرے سے بچنے کے لیے تیراکی اور رقص کریں

اشتہار

حیرت انگیز

زندگی کو بھرپور طرح سے اور لمبی زندگی جینا کس کی خواہش نہیں ہوتی۔ اگر آپ جلد موت سے بچنا چاہتے ہیں اور صحت مند اور لمبی زندگی جینا چاہتے ہیں تو ماہرین نے اس کے لیے ایک تجویز بتا دی ہے۔

لندن کی مختلف یونیورسٹیوں میں کیے جانے والے تحقیقی سروے سے پتہ چلا کہ تیراکی کرنا، ریکٹ والے کھیل جیسے ٹینس یا بیڈمنٹن کھیلنا، سانس کی مشقیں کرنا اور رقص کرنا امراض قلب اور فالج سے موت کے امکانات کو کم کرتی ہیں۔

tennis

- Advertisement -

یہ تحقیقی مقالہ برٹش جنرل اور اسپورٹس میڈیسن میں شائع کیا گیا۔

اس تحقیق کے لیے برطانیہ اور اسکاٹ لینڈ میں کیے جانے والے صحت کے سالانہ سروے کے ڈیٹا سے مدد لی گئی جس میں ہزاروں افراد کی صحت کا ریکارڈ شامل تھا۔

dance

ان افراد سے پوچھا گیا کہ وہ کس قسم کی ورزشیں کرتے ہیں، ہفتے میں کتنی بار کرتے ہیں اور اس کا دورانیہ کتنا ہوتا ہے، علاوہ ازیں کیا وہ ہلکی ورزش ہوتی ہیں یا تھکادینے والی ورزش ہوتی ہیں۔

ماہرین نے دیکھا کہ وہ افراد جو مختلف کھیلوں اور جسمانی سرگرمیوں جیسے ٹینس، بیڈ منٹن، رقص یا باغبانی میں حصہ لیتے تھے ان میں فالج اور دل کے دورے سے موت کا امکان 56 فیصد، تیراکی کرنے والوں میں 41 فیصد، ایروبکس ڈانس کرنے والوں میں 36 فیصد اور سائیکل چلانے والوں میں 15 فیصد کم ہوتا ہے۔

cycling

ماہرین کا کہنا ہے کہ روزانہ بھاگنے کو اپنا معمول بنانے والے اور فٹ بال یا رگبی جیسے کھیل کھیلنے والے افراد میں امراض قلب میں مبتلا ہونے کا امکان بے حد کم رہ جاتا ہے اور وہ طویل عمر بھی پاتے ہیں۔

طبی ماہرین کی تجویز ہے کہ دل کو مضبوط بنانے کے لیے زیادہ سے زیادہ جسمانی حرکت کی جائے تاکہ دل کا نظام فعال رہے اور یہ کمزوری کا شکار ہو کر امراض میں مبتلا نہ ہو۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں