برسبین : پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے جانے والےٹیسٹ میچ کی پہلی اننگزمیں قومی ٹیم 142رنز بنا کرآؤٹ ہوگئی۔
تفصیلات کےمطابق قومی ٹیم نے برسبین میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز کھیل کا آغاز 97رنز پر 8کھلاڑی آؤٹ سے کیا۔
سرفراز احمد اور محمد عامر نے آسٹریلوی باؤلرز کے خلاف قومی ٹیم کا اسکور 121رنز پر پہنچایاتومحمد عامر 21 بناکر جیکسن برڈکی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے،سرفراز اور عامرکی شراکت داری نے ٹیم کے اسکور میں 54رنز کا اضافہ کیا۔
راحت علی4رنز بناکر رن آؤٹ ہوئے اور سرفراز احمد 59رنز پر ناٹ آؤٹ رہے،آسٹریلیا کی جانب سےمچل اسٹارک، جوش ہیزل ووڈ اور جیکسن برڈ نے3،3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
مزید پڑھیں:برسبین ٹیسٹ: آسٹریلیا پہلی اننگزمیں429رنز بناکرآؤٹ
یادرہے کہ گزشتہ روز آسٹریلوی شہربرسبین میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا کی ٹیم پاکستان کے خلاف429 بناکرآؤٹ ہوگئی تھی۔
واضح رہے کہ آسٹریلیا کو پاکستان کے خلاف پہلی اننگز میں 287 رنزکی سبقت حاصل ہے۔