اشتہار

دنیابھرمیں روسی سفارتی مشنزکی سیکیورٹی بڑھائی جائے،روسی صدر

اشتہار

حیرت انگیز

ماسکو : روسی صدرولادی میر پیوٹن نےدنیابھرمیں روسی سفارتی مشنزکی سیکیورٹی بڑھانے کی ہدایت کردی۔’

تفصیلات کےمطابق ترکی میں روسی سفیر کے قتل کے بعد ماسکومیں روسی صدرولادی میرپیوٹن سےوزیرخارجہ سرگئی لاروف نے ملاقات کی۔روسی صدر سے ملاقات میں ڈائریکٹرفارن انٹیلی جنس اورڈائریکٹرفیڈرل سیکیورٹی سروس بھی موجود تھے۔

صدرپیوٹن نےدنیابھرمیں روسی سفارتی مشنزکی سیکیورٹی سخت کرنےکی ہدایت کی۔ولادی میر پیوٹن نے بتایاکہ روسی تحقیقاتی کمیٹی نےقتل کی تحقیقات کاآغازکردیاہے۔تحقیقاتی کمیٹی جلدورکنگ گروپ تشکیل دےکرترکی جائےگی۔

- Advertisement -

روسی صدرپیوٹن کاکہناتھاکہ ٹیلیفونک گفتگومیں ترک صدر اردگان نے قتل کی مشترکہ تحقیقات پرآمادگی ظاہرکی ہے۔

مزید پڑھیں:ترکی: روسی سفیر دوران خطاب فائرنگ سے ہلاک

یاد رہے کہ گزشتہ شب ترکی میں روسی سفیر آندرے کارلوف پراسپیشل فورس کے اہلکار نے فائرنگ کی جس کے باعث وہ شدید زخمی ہوگئے اور انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکے۔

واضح رہے کہ روسی سفیر پرحملہ ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب ترک وزیرخارجہ میلود چاووش اوغلو،روسی وزیر خارجہ سرگئی لارووف اور ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف ماسکو میں شام کے معاملے پر ایک غیر معمولی سہ فریقی مذاکرات شروع کرنے والے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں