ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

بھارت کی انگلینڈ کے خلاف یادگار فتح، ٹیسٹ سیریز چار صفرسے جیت لی

اشتہار

حیرت انگیز

چنائی: بھارت نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگز اور 75 رنز سے شکست دے کر سیریز چار صفر سے اپنے نام کرلی، چنائی میں بھارت نے انگلینڈ کو آؤٹ کلاس کردیا، میزبان ٹیم نے پہلی ہی اننگز میں اتنے رنز بنا دیے جتنے انگلینڈ نے دونوں اننگز میں بھی نہیں بنائے تھے۔

تفصیلات کے مطابق بھارت نے پہلی اننگز 759 رنز سات کھلاڑی پر ڈیکلئیر کی تھی، یہ انگلینڈ کے خلاف کسی بھی ٹیم کا سب سے زیادہ اسکور ہے، کیرئیر کا تیسرا میچ کھیلنے والے کرون نائیر نے ٹرپل سنچری اسکور کی۔

india-match-post-1

چنائی میں ہونے والے میچ کے چوتھے روز کی اس اننگز کی خاص بات کارون نائر کی ٹرپل سنچری تھی۔ نائر نے جو اپنا تیسرا ٹیسٹ میچ کھیل رہے تھے، انہوں نے 303 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے، وہ انڈیا کے دوسرے بیٹسمین ہیں جنہوں نے ٹرپل سنچری بنائی۔

india-match-post-2

بھارت نے پہلی اننگز میں 281  رنز کی برتری حاصل کی، انگلش اوپنرز نے 103 رنز کی شراکت جوڑی اس کےباوجود پوری ٹیم 207 رنز ہی بناسکی۔

بھارت کی جانب سے رویندر جڈیجا نے 48 رنز کے عوض کیرئیر بیسٹ سات وکٹیں حاصل کیں۔ جبکہ روی چندرن ایشوین، اومیش یادیو اورامیت مشرا نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ شاندار بیٹنگ پر ویرات کوہلی کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں