اشتہار

میکسیکو : آتشبازی کے سامان کی مارکیٹ میں دھماکے،27افراد ہلاک،70زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

میکسکو سٹی : میکسکو کے دارالحکومت میکسکو سٹی میں آتش بازی کے سامان کی مارکیٹ میں دھماکوں سے ستائیس افراد ہلاک جبکہ سترافراد زخمی ہو گئے۔

غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق واقعہ میکسیکو سٹی سے شہر سے تقریباً بیس کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ٹولٹ پک کی سان پابلیتو مارکیٹ میں پیش آیا جہاں دھماکوں کے بعد آگ نے پوری مارکیٹ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، آگ بجھانے کی کوششیں جاری ہیں۔

mex1

- Advertisement -

جو زخمیوں فوری طبی امداد اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کررہے ہیں جبکہ واقعہ میں زخمی ہونے والے افراد میں کچھ کی حالت تشویشناک ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں آگ اتنی شدید اور بری طرح لگی ہے کہ اس سے نکلتا دھواں کئی کلو میٹر دور سے بھی دیکھا جا سکتا ہے اور مسلسل چھوٹے دھماکوں کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں۔

mex2

حکام نے واقعے میں ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے، واقعہ کے بعد علاقے میں ایمرجنسی نافذ کرکے امدادی سرگرمیاں شروع کردی گئی ہیں جبکہ فوج نے علاقے میں پہنچ کر کنٹرول سنبھال لیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں