اشتہار

سال 2016 میں سب سے زیادہ استعمال کیا جانے والا لفظ

اشتہار

حیرت انگیز

کیا آپ جانتے ہیں سال 2016 میں سب سے زیادہ استعمال کیا جانے والا لفظ کونسا رہا؟

امریکا کی سب سے زیادہ مستند اور کثیر الاشاعت ڈکشنری میریم ویبسٹر کی جانب سے سال 2016 کا لفظ ’سوریئل‘ کو قرار دیا گیا ہے جس کا مطلب ہے کوئی نہایت عجیب و غریب خیال یا خواب، جو حقیقت میں تبدیل ہوجائے، یا کوئی ایسی حیران کن اور پریشان کن حقیقت جو خواب محسوس ہو۔

یہ لفظ سب سے پہلے اس وقت استعمال ہوا جب مارچ 2016 میں برسلز میں ایئرپورٹ اور میٹرو اسٹیشن پر بم دھماکے ہوئے جس میں 32 افراد ہلاک ہوگئے۔

- Advertisement -

یہ ایک ایسا واقعہ تھا جس نے پوری دنیا کو دکھ بھری حیرت میں مبتلا کردیا کہ کیا یہ پرامن ترین مقامات بھی اب دہشت گردوں سے محفوظ نہیں؟ْ

اس کے بعد یورپ کے مختلف شہروں میں ہونے والے دہشت گردانہ واقعات اور ترکی میں ناکام فوجی بغاوت کے دوران بھی لوگوں نے اپنی حیرت کا اظہار کرنے کے لیے اسی لفظ کا سہارا لیا۔

trump-2

لیکن اس لفظ کی صحیح معنویت اس وقت سامنے آئی جب ایک شدت پسند، خواتین، مسلمانوں اور اقلیتوں کی عزت نہ کرنے والا اور ایک مغرور ارب پتی شخص یعنی ڈونلڈ ٹرمپ امریکا کا صدر بن گیا۔

اس فتح نے لوگوں کو بے اختیار اپنی چٹکی کاٹ کر یہ یقین کرنے پر مجبور کردیا کہ کہیں وہ خواب تو نہیں دیکھ رہے۔

گویا یوں کہا جائے کہ سال 2016 ایک حیرتوں کا سال رہا تو کچھ غلط نہ ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں