ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

نیویارک: مین ہٹن میں عمارت میں آگ لگ گئی، 24افراد زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک: مین ہٹن میں عمارت میں آگ لگنے سے 24افراد زخمی ہوگئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق نیویارک کے علاقے مین ہٹن میں واقع تینتیس منزلہ عمارت میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں 24 افراد زخمی ہوگئے زخمیوں میں 4 فائر فائٹر بھی شامل ہیں جبکہ 4 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

fire-1

عمارت میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا ہے،عمارت میں درجنوں افراد پھنسے ہوئے ہیں جنہیں نکالنے کا کام جاری ہے۔

تاحال آگ لگنے کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔


مزید پڑھیں : نیویارک:عمارت میں دھماکہ، عمارت کا ایک حصہ زمین بوس


یاد رہے گذشتہ سال بھی نیویارک کے علاقے مین ہٹن کی ایک عمارت میں گیس سے چلنے والے آلات کی جانچ کا کام جاری تھا کہ اسی دوران گیس لیکج کے باعث اچانک آگ بھڑک اٹھی تھی اور آگ نے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

آگ لگنے سے عمارت کا حصہ زمین پر گر گیا تھا، جس سے 19 سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں