ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

میلبورن ٹیسٹ : آسٹریلوی کپتان نے یاسرشاہ کو خطرناک قرار دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

میلبورن : آسٹریلوی ٹیم نے میلبورن ٹیسٹ کیلئے پاکستانی لیگ اسپنر یاسر شاہ کو خطرناک قرار دے دیا جبکہ مڈل آرڈر بیٹسمین اسد شفیق ٹیم کی کامیابی کے لئے پرعزم ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی ٹیم کے کوچ ڈیرن لیہمن اور کپتان اسٹیون اسمتھ نے اپنے کھلاڑیوں کو خبردار کردیا ہے کہ میلبورن میں یاسرشاہ آسٹریلوی ٹیم کیلیے مشکلات کھڑی کرسکتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ میلبورن کے گراؤنڈ میں وکٹ ٹرن ہوتی ہے۔ اس میں یاسر شاہ کا کردار اہم ہوسکتا ہے۔ کھلاڑیوں کو بہت محتاط ہوکر کھیلنا ہوگا۔

یاسر خطرناک بولر ہیں وہ وکٹیں لینا جانتے ہیں ہم انہیں آسان نہیں لے سکتے۔ دریں اثناء برسبین ٹیسٹ کے ہیرو اور پاکستان کے مڈل آرڈر بیٹسمین اسد شفیق نے کہا ہے کہ ہم دوسرے میچ کی اہمیت جانتے ہیں ہماری ٹیم صرف جیت کیلئے میدان میں اترے گی۔

انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف باکسنگ ڈے ٹیسٹ کیلئے بہت پرجوش ہیں۔ انہیں امید ہے کہ ٹیم دوسرے ٹیسٹ میں اچھا کھیل پیش کرے گی۔

 مزید پڑھیں : یاسر شاہ کی تیز ترین 100 وکٹیں، مخالف ٹیم 357 پر آؤٹ

اسد شفیق نے لیگ اسپنر یاسر شاہ کی بھی تعریف کی اور کہا کہ میلبورن کی کنڈیشنز میں وہ آسٹریلیا کیلئے مشکل بولر ثابت ہوں گے۔

مزید پڑھیں: مصباح الحق اور یاسر شاہ کا نام لارڈز آنر بورڈ پر درج کردیا گیا

ادھر کیوریٹر نے بیٹسمینوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کردی۔ کہتے ہیں کہ پہلا سیشن سکون سے کھیلیں تو پھر بیٹنگ کرنا آسان ہوجائے گی۔ جلد بازی نقصان دے سکتی ہے۔

مزید پڑھیں : برمنگھم ٹیسٹ : یاسر شاہ نے 120 سالہ ریکارڈ توڑ دیا

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں