اشتہار

بانی پاکستان قائداعظم محمدعلی جناح کایوم ولادت آج منایاجارہاہے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کا 141 واں یوم ولادت آج ملک بھر میں قومی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے۔

تفصیلات کےمطابق قائداعظم محمد علی جناح کے141ویں یوم ولادت کے موقع پر تمام بڑے وچھوٹے شہروں میں سرکاری و غیر سرکاری تنظیموں و سیاسی جماعتوں کے زیراہتمام پروقارتقریبات، سیمینارز، کانفرنسز کا انعقاد کیا جائے گا۔

بابائے قائداعظم کےیوم ولادت پروفاقی وصوبائی دارالحکومتوں میں توپوں کی سلامی دی جائے گی،مختلف مساجد میں قرآن خوانی کا اہتمام کیا جائے گا اور ملک کی ترقی و خوشحالی کےلیے دعائیں مانگی جائیں گی۔

- Advertisement -

 مزارقائدپرگارڈزکی تبدیلی کی تقریب

بابائے قوم قائداعظم محمدعلی جناح کے 141ویں یوم ولادت کے موقع پر مزارقائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی۔

پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کے کیڈٹس نےگارڈز کے فرائض سنبھال لیے۔پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کے کیڈٹس کی قیادت سینیئر کیڈٹ آفیسر عمران نے کی۔

مزار قائد پر گارڈز کی پروقارتقریب کے مہمان خصوصی کمانڈنٹ پی ایم اے کاکول میجرجنرل عبداللہ ڈوگرتھے۔انہوں نے مزار قائدپرفاتحہ خوانی کی اور مزار پر پھول چڑھائے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل مزار قائد پر پاک فضائیہ کےکیڈٹس گارڈز کے فرائض سر انجام دے رہے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں