تازہ ترین

رسالپور اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ ، آرمی چیف مہمان خصوصی

رسالپور : آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر آج...

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

امریکا کا روس کوانتخابات میں مبینہ ہیکنگ پرسبق سکھانے کافیصلہ

واشنگٹن : امریکا نے روس کو انتخابات میں مبینہ ہیکنگ پر سبق سکھانے کا فیصلہ کرلیا ہے، امریکا آج روس کے خلاف جوابی اقدامات اٹھانے کا اعلان کرے گا۔

ذرائع کے مطابق اوباما انتظامیہ آج روس کے خلاف اٹھائے جانے والے اقدامات کا اعلان کرے گی، امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر اوباما روس پر ٹارگٹڈ معاشی پابندی لگا سکتے ہیں جبکہ ایسی معلومات بھی لیک کی جاسکتی ہیں، جو روسی حکام اور اشرافیہ کیلئے شرمندگی کا باعث ہو۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ روسی سفارت کاروں کی امریکا میں نقل وحمل کو بھی محدود کرنے پر بھی غور کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ ایف بی آئی، سی آئی اے سمیت امریکی حکام مانتے ہیں کہ امریکی انتخابات میں روسی ہیکرز کی جانب سے کی جانے والی ہیکنگ کے پیچھے روس کا ہاتھ ہے تاہم روس ایسے کسی بھی الزام کو رد کرتا آیا ہے۔


مزید پڑھیں : صدر اوباما کا صدارتی انتخابی عمل میں سائبر حملوں کا جائزہ لینے کا حکم


۔خیال رہے امریکی صدر باراک اوباما نے انٹیلی جنس حکام کو 2016 کے انتخاب پر روسی سائبر حملوں کی تحقیقات کا حکم دیا تھا جبکہ  انہوں نے صدارتی انتخابات سے پہلے روسی صدر کو تنبیہ کی تھی کہ وہ انتخابات میں مداخلت نہ کریں۔


مزید پڑھیں : امریکہ روسی ہیکنگ کےثبوث سامنےلائےورنہ خاموش رہے،روس


امریکہ کی جانب سے صدارتی انتخابات میں روس کے ملوث ہونے کےالزام کے ردعمل میں روسی صدر نے کہا تھا کہ امریکہ روسی ہیکنگ کے ثبوث سامنے لائے ورنہ خاموش رہے، امریکہ کو یا تو یہ بات کرنا ختم کرنی چاہیے یا پھر اس کا ثبوت شواہد پیش کرے۔

Comments

- Advertisement -