اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

رحیم یارخان: سی ٹی ڈی کے دفتر کے باہرخودکش دھماکا،3افراد زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

رحیم یار خان: صوبہ پنجاب کے شہر رحیم یارخان میں سی ٹی ڈی کے دفتر کے باہر خودکش دھماکے میں 3افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کےمطابق رحیم یار خان کے علاقے شفیع ٹاؤن میں انسداد دہشت گردی کے دفتر کے باہر خودکش دھماکے میں دو اہلکاروں سمیت 3افراد زخمی ہوگئے۔

ذرائع کےمطابق خودکش حملہ آور نے مسجد میں داخل ہونے کی کوشش کی تھی جس پرحملہ آور کو روکا گیا تو اس نے فائرنگ شروع کردی اور پھر خود کو دھماکے سے اڑادیا۔

ابتدائی رپورٹس کے مطابق،دھماکے میں زخمی ہونے والے دونوں افراد سی ٹی ڈی کے اہلکار ہیں۔پولیس نے علاقے کوگھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردیں۔

مزید پڑھیں:لاہور: گلشن اقبال پارک میں خود کش دھماکہ، 71 افراد جاں بحق

واضح رہے کہ رواں سال 27 مارچ کولاہور کے علاقے علامہ اقبال ٹاؤن میں واقع گلشن اقبال پارک میں خود کش دھماکے سے کم از کم 71 افراد جاں بحق 300 سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں