اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

کراچی سے گرفتار ملزم کا اے ایس آئی کے قتل کا اعتراف

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پتھارے پر بوتلیں بیچنے والا ڈکیت 4 ہزار روپے کے لیے قاتل بن گیا۔ کراچی میں گرفتار ملزم رفیق نے اے ایس آئی کے قتل کے اعتراف سمیت کئی سنسنی خیز انکشافات کر ڈالے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی سے گرفتار ملزم رفیق نے پولیس کی تحویل میں کئی انکشافات کر ڈالے۔

تفتیشی رپورٹ کے مطابق ملزم رفیق نے اے ایس آئی کے قتل سمیت دیگر وارداتوں کا بھی اعتراف کیا۔ اس کا کہنا تھا کہ معلوم نہیں تھا کہ پولیس اہلکار کو قتل کر رہا ہوں۔ اے ایس آئی سے ڈکیتی کے دوران مزاحمت ہوئی تھی۔

- Advertisement -

ملزم رفیق نے ساتھیوں کے ہمراہ کورنگی میں بھی ایک شخص کو قتل کیا جس کے لیے اسے 4 ہزار روپے معاوضہ دیا گیا تھا۔ ڈیڑھ ماہ قبل خاتون سے سونے کی بالیاں اور موبائل فون چھینا۔

ملزم نے کورنگی ڈھائی میں دو کار سواروں سے 10 ہزار نقد اور موبائل فون چھینے۔

تفتیشی رپورٹ کے مطابق ملزم رفیق نے تمام وارداتیں شیر علی، جمال اور وصی بھائی نامی ساتھیوں کے ہمراہ کیں۔ پولیس نے ملزم کو ساتھی شیر علی سمیت ڈھائی کلو چرس کے ساتھ گرفتار کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں