جہلم : شوہر کے ہاتھوں قتل ہونے والی پاکستانی نژاد جرمن ڈاکٹرعظمیٰ کے پر اسرار قتل کی گتھیاں سلجھنے لگیں۔ خاتون کے قتل میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔
مقتولہ کے گرفتار شوہر اور اس کے دوست ایک نجی کالج کے مالک نے اعتراف جرم کرلیا۔ عدالت نے ملزمان کاچھ روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم میں اٹھائیس دسمبر کو پاکستانی نژاد جرمن ڈاکٹرعظمیٰ کے قتل کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے،مقتولہ کے گرفتار شوہر شہباز علی اور نجی کالج کے مالک نوید گل نے اعتراف جرم کرلیا، ملزمان کو علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کردیا گیا۔
عدالت نے ملزمان کا چھ روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا۔ پولیس کےمطابق موبائل ڈیٹا کی مدد سےمرکزی ملزم شہباز کےایک اور دوست کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔ جس کے قبضے سے مقتولہ عظمیٰ کے زیر استعمال اشیاء برآمد ہوئیں۔
مزید پڑھیں : جرمنی سے بیوی کو لاکر قتل کرنے والا شوہرگرفتار