جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

سال 2016 : بھارتی فوج نے 303 کشمیریوں کو شہید کیا، رپورٹ

اشتہار

حیرت انگیز

سری نگر : سال 2016 مقبوضہ کشمیر میں بھارت کا بد ترین تشدد جاری رہا، سال دو ہزار سولہ میں بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم و ستم کا بازار گرم رکھا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج نے اپنی بربریت قائم رکھتے ہوئے سال 2016 میں نہتے کشمیری عوام پر ظلم کے پہاڑ توڑے، کشمیرمیڈیا سیل کی رپورٹ کے مطابق انیس ہزار افراد بھارتی فورسز کے تشدد سے زخمی ہوئے جبکہ بارہ ہزار چھ سو چارکو قید و بند کی صعوبتیں برداشت کرنا پڑیں۔

سال دو ہزارسولہ میں کشمیری عوام پر بھارتی ظلم و تشدد کی جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی فوج نے سال بھر میں تین سو تین کشمیریوں کو شہید کیا، کشمیرمیڈیا سیل کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج نے بیالیس نوجوانوں اور نو خواتین کو شہید کیا جبکہ انتالیس کشمیریوں کو دوران حراست بد ترین تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے شہید کیا گیا۔

مزید پڑھیں : مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید دو کشمیری شہید

اپنا قانونی حق خود ارادیت کا مطالبہ کرنے والے انیس ہزار گیارہ کشمیریوں کو بھارتی فوج نے تشدد کا نشانہ بنایا اور بھارتی مظالم پر احتجاج کرنے والے بارہ ہزار چھ سو چار کشمیریوں کو حراست میں لیا گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں