اشتہار

پینتیس روسی سفارتکاروں نے امریکہ چھوڑ دیا

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : امریکی صدر براک اوباما کی جانب سےملک سے بے دخل کیے جانے والے35 روسی سفارت کاروں نےامریکہ چھوڑ دیا ہے۔

تفصیلات کےمطابق روسی خبررساں ادارے تاس نے امریکہ میں روسی سفارتخانے کے ایک ترجمان کے حوالے سے بتایا کہ سال نو پر طیارہ واشنگٹن سے پرواز کرچکا ہے۔

post-1

- Advertisement -

سفارتی اہلکار کا کہنا تھا کہ روسیا ایئرلائنز کےجہاز میں ملک بدر کیا گیا سارا عملہ اور ان کے خاندان سوار ہیں جو اپنی منزل کی جانب روانہ ہوگیا ہے۔

مزید پڑھیں:امریکہ نے35روسی سفارتکاروں کوملک بدر کردیا

اس سے قبل امریکی صدر اوبامانے صدارتی انتخاب کے دوران ڈیموکریٹک پارٹی اور ہلیری کلنٹن کی انتخابی مہم کی ہیکنگ کے الزامات کے بعد روسی سفارتکاروں کو 72گھنٹےمیں ملک چھوڑنے کا حکم دیا تھا۔

post-2

بعدازاں روسی صدر پیوٹن کی جانب سے امریکہ میں اوباما کے بعد ڈونلڈ‌ ٹرمپ کی انتظامیہ کے ساتھ بہتر تعلقات کے قیام کا بھی عندیہ دیا تھا۔

مزید پڑھیں:روس امریکی سفارتکاروں کو ملک بدر نہیں کرےگا،پیوٹن

ولادی میر پیوٹن کا کہناتھا کہ امریکہ کی جانب سے35روسی سفارتکاروں کو ملک بدر کرنے کے جواب میں روس کسی امریکی سفارت کار کو ملک بدر نہیں کرے گا۔

واضح رہے کہ نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےامریکی صدارتی انتخابات میں مبینہ مداخلت کے حوالے سے کہا ہے کہ ان کو وہ معلومات ہیں جو کسی اور کو نہیں ہیں اور وہ منگل یا بدھ کو یہ معلومات منظر عام پر لائیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں