تازہ ترین

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’جس دن بانی پی ٹی آئی نے کہہ دیا ہم حکومت گرادیں گے‘

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور...

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

روس کا انتخاب پر اثر انداز ہونے کا ثبوت نہیں ملا،ترجمان ٹرمپ

نیویارک : امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ روس کی حمایت میں کھل کر سامنے آگئے، ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اس بات کوئی ثبوت نہیں ملا کہ روس امریکی صدارتی انتخاب کے نتائج پراثراندازہوا ہو۔

پہلے اسرائیل کو تھپکی دی اور اب امریکا کے نو منتخب صدرڈونلڈ ٹرمپ نے اوباما انتظامیہ کے مؤقف کے خلاف کھل کر روس کی حمایت کردی، نو منتخب صدرڈونلڈ ٹرمپ کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ روس کی ہیکنگ کے ذریعے امریکی انتخاب کے نتیجے پراثرانداز ہونے کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔حتمی انٹیلیجنس رپورٹ آنے تک روس پر الزامات غیر ذمہ دارانہ ہیں۔

خیال رہے کہ صدر براک اوباما نے روس پر ہیکنگ اور امریکی انتخاب پر اثر انداز ہونے کے الزامات عائد کرتے ہوئے پینتیس روسی سفارتکاروں کو امریکا سے بے دخل کردیا تھا۔


مزید پڑھیں : امریکہ نے35روسی سفارتکاروں کوملک بدر کردیا


روسی صدرولادی میرپیوٹن نے جوابی کارروائی کے بجائے نومنتخب صدرڈونلڈ ٹرمپ کے ردعمل کا انتظارکرنے کا اعلان کیا۔


مزید پڑھیں : پیوٹن بہت ہوشیار ہیں،ڈونلڈ ٹرمپ


ٹرمپ نے بھی روسی صدرکو ذہین انسان قرار دیتے ہوئے بیس جنوری تک انتظار کرنے کا کہا جبکہ اس سے پہلے ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم نتن یاہو کو بھی نئی یہودی بستیوں کے معاملے پر بیس جنوری تک صبر کرنے کی تلقین کی ہے۔

خیال رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ بیس جنوری کوامریکا کے صدرکا منصب سنبھالیں گے۔

Comments

- Advertisement -