اسلام آباد: نیپرا نے کے الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی 25 پیسے فی یونٹ جبکہ ملک بھر میں دیگر صارفین کے لیے بجلی فی یونٹ 3 روپے 60 پیسے کم کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔
نیپرا کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق نومبر میں بجلی کی پیداواری لاگت تین روپے 69 پیسے فی یونٹ رہی جبکہ صارفین سے نومبر کی بلنگ میں 7 روپے 30 پیسے فی یونٹ وصول کیے گئے۔
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے کراچی کے شہریوں کےلیے بجلی 25 پیسے فی یونٹ جبکہ ملک بھر میں صارفین کے لیے بجلی فی یونٹ 3 روپے 60 پیسے کم کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔
اس فیصلے کا اطلاق کے الیکٹرک اور ماہانہ 300 یونٹس سے کم بجلی استعمال کرنے والے گھریلو صارفین نہیں ہوگا تاہم 300 یونٹس سے کم بجلی استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کو 24 ارب روپے کا ریلیف بھی دیا جائے گا۔
نیپرا نے کے الیکٹرک کے صارفین کے لیے 25 پیسے فی یونٹ بجلی مہنگی کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے، جو نومبر کے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے، اس فیصلے کے بعد کراچی کے بجلی صارفین کو جنوری کے بلوں میں 7 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ برداشت کرنا پڑے گا۔