اشتہار

گلے میں پھندا لگنے کی صورت میں اپنی مدد کیسے کی جائے؟

اشتہار

حیرت انگیز

آپ نے اپنے بڑوں سے اکثر سنا ہوگا کہ کسی کو گلے میں پھندا لگتے ہوئے دیکھیں، یا کچھ کھاتے پیتے ہوئے کھانا اس کی سانس کی نالی میں چلا جائے تو ایسے موقع پر کیا کرنا چاہیئے۔

ایسی صورت میں متاثرہ شخص کی پیٹھ سہلانا اس کی مدد کرنے کا سب سے آسان طریقہ ہے۔

لیکن ہم میں سے بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ اگر کسی وقت ہم اکیلے ہوں اور کھاتے ہوئے کچھ ہماری سانس کی نالی میں چلا جائے، ہماری سانس رکنے لگے تب کیا کرنا چاہیئے۔

- Advertisement -

ایک ماہر طب کے مطابق آپ کو ایسی صورتحال کے لیے تیار رہنا چاہیئے اور آپ کو پتہ ہونا چاہیئے کہ پھندا لگنے کی صورت میں آپ کو کیا کرنا ہے۔

انہوں نے اس صورتحال سے نمٹنے کے لیے ایک آسان طریقہ بتایا جس پر عمل کر کے آپ اپنی جان بچا سکتے ہیں۔

سب سے پہلے تو یاد رکھیں کہ آپ کو گھبرانا نہیں ہے۔ کوشش کریں کہ خود کو زیادہ سے زیادہ پرسکون رکھیں۔

اپنے ہاتھوں کے زور پر گھٹنوں کے بل زمین پر لیٹ جائیں۔

اب خود کو اوپر اٹھائیں اور اچانک ہاتھوں کو زمین سے اٹھاتے ہوئے جتنی زور سے ممکن ہو اتنی زور سے خود کو زمین پر گرالیں۔

اس سے آپ کو چوٹ تو لگے گی لیکن اس کا فائدہ یہ ہوگا کہ آپ کے پھیپھڑوں میں پھنسی ہوئی ہوا ایک جھٹکے کے ساتھ باہر نکل جائے گی اور ساتھ ہی وہ رکاوٹ بھی ختم ہو جائے گی جس نے آپ کی سانس کی آمد و رفت کو روکا ہوا ہوگا۔

انتباہ: امراض قلب کا شکار افراد یہ ترکیب اپنانے سے گریز کریں۔

یہ مضمون قارئین کی معلومات میں اضافے کے لیے شائع کیا گیا ہے۔ مضمون میں دی گئی تجاویز پر عمل کرنے سے قبل اپنے معالج سے مشورہ اور ہدایت ضرور حاصل کریں۔

مزید رہنمائی کے لیے ویڈیو دیکھیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں