اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

خدا کے واسطے عوام پر رحم کریں،وزیراعلیٰ سندھ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : وزیراعلیٰ سندھ کا کہناہےکہ صوبےمیں محکمہ صحت کی صورتحال بہتر بنانے کے کیے جانے والے کاموں میں تاخیر عوام کے خلاف سازش سمجھتا ہوں۔

تفصیلات کےمطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت محکمہ صحت اور ورکس اینڈسروسز کا مشترکہ اجلاس وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہوا۔وزیراعلیٰ سندھ نے محکموں کی کارکردگی غیر تسلی بخش قرار دی۔ انہوں نے کہا اعدادوشمار نہیں کام نظر آنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ جب میں نے ناراضگی ظاہرکی تو پانچ اسکیم کا کام ایک دن میں ہوگیا اس کا مقصد آپ کام کرسکتے ہیں لیکن کرنا نہیں چاہتے اور جو کام نہیں کرنا چاہتے محکمہ چھوڑ دیں۔

مرادعلی شاہ کا کہناتھا کہ مجھےنہ سمجھائیں کام کیسے ہوتا ہے۔وزیر اعلیٰ نے ہرانجینیئر سے موبائل نمبر لیا تاکہ خود کارکردگی پوچھ سکیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے وارننگ دی کہ اگر یہی حال رہاتو ورکس ڈیپارٹ کا سارا کام ٹھیکوں پر دے دوں گا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ اسپتالوں کا سرپرائز وزٹ کریں گے اور صفائی نہ ملی تو انتظامیہ سے صفائی کروائی جائے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں