تازہ ترین

مصر: سمندر میں‌ پھنسے پاکستانیوں کی واپسی آج سے ہوگی

قاہرہ: مصر میں پھنسے پاکستانی عملے کے 4 ارکان کی وطن واپسی آج ہوگی، مزید 13 پاکستانی جلد واپس آئیں گے۔


یہ پڑھیں: مصر:‌نہر سوئز میں 18 پاکستانیوں‌ کے پھنسے ہونے کا انکشاف


تفصیلات کے مطابق مصر کے سمندر میں بحری جہاز پر پھنسے پاکستانی عملے کے ارکان آج شام وطن واپس پہنچ آجائیں گے جب کہ بقیہ تیرہ ارکان کی واپسی جلد متوقع ہے۔

مصر میں تعینات پاکستانی سفیر مشتاق علی شاہ نے پھنسے ہوئے پاکستانیوں کی واپسی سے متعلق تصدیق کی اور بتایا کہ عملے کے 4 ارکان کی واپسی آج ہوں گی، چاروں ملازمین کو ٹکٹ پاکستانی حکومت کی جانب سے دئیے گئے ہیں۔

سفیر کے مطابق وطن واپس آنے والے خوش نصیبوں میں عمر غوری،تنویر ،محمد فاروق اور سمیع اللہ شامل ہیں جو آج شام 7 بجے کے قریب کراچی پہنچیں گے۔


اسی سے متعلق: نہر سوئز میں پھنسے پاکستانی 5 جنوری کو آئیں گے، دفتر خارجہ


واضح رہے کہ قاہرہ کے کھلے سمندر میں 17 پاکستانی 4 ماہ سے محصور ہیں، کویتی شپنگ کمپنی کی جانب سے واجبات ادا نہ کرنے کے باعث جہاز سمندر میں پھنسا ہوا تھا اور مصری حکومت نے عملے کے پاسپورٹ ضبط کرلیے تھے، عملہ کھانا ختم ہونے کے سبب جلد فاقے کرنے والا تھا لیکن یہ وقت آنے سے قبل ان کی مدد کردی گئی۔

Comments

- Advertisement -