ورجینیا : امریکی صدربراک اوباما کے اعزازمیں آرمڈ فورسز نے الوداعی تقریب کا اہتمام کیا، ورجینیا میں منعقدہ تقریب میں صدراوباما کو میڈل دیا گیا۔
امریکی فوج کے کمانڈر انچیف صدربراک اوباما کو فوج نے خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ورجینیا میں پروقار الوداعی تقریب منعقد ہوئی، صدراوباما نے فوجی دستوں کا معائنہ کیا اور سلامی لی۔
فوجی بینڈ نے دلکش دھنوں میں صدر کو الوداع کہا۔
عوام کے لئے صدراوباما کی خدمات کے اعتراف میں امریکی وزیردفاع ایش کارٹر نے صدر اوباما کو تمغے سے نوازا۔
صدراوباما نے امریکی فوج کا کمانڈرانچیف بننے کو بڑا اعزاز قراردیا اور کہا کہ میں آپ کے سامنے موجود ہوں اور کہہ رہا ہوں کہ دنیا کی تاریخ کی سب سے عظیم فوج کے کمانڈر انچیف کی ذمہ داریاں نبھانے سے بڑا کوئی اعزاز نہیں۔
خیال رہے کہ امریکا کے نو منتخب صدرڈونلڈ ٹرمپ بیس جنوری کو امریکی صدرکا منصب سنبھالیں گے۔