تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

دبئی میں خاتون گاڑی لے کر دوکان سے جا ٹکرائی

دبئی: متحدہ عرب امارات کے شہر العین میں ایک خاتون ڈرائیور گاڑی لے کر دوکان میں جا ٹکرائیں ‘ جس کے سبب دوکان میں موجود ایک گاہک زخمی ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق یہ حادثہ دو روز قبل العین شہر کی عود التوبہ نامی سڑک پر پیش آیا ۔ خاتون ڈرائیور کی گاڑی موبائل شاپ کا شیشہ توڑ کر اندر داخل ہوگئی۔

عرب میڈیا کے مطابق خاتون حادثاتی طور پر شاپ سے جا ٹکرائی‘ اس موقع پر شاپ میں موجود دوکاندار اور گاہک نے جان بچانے کے لیے چھلانگ لگائی تاہم گاہک زخمی ہوگیا۔

car-crash

واضح رہے کہ مقامی ذرائع نے خاتون کی شناخت مخفی رکھی ہے اور حادثے کی وجہ بھی بیان نہیں کی ہے ۔یاد رہے کہ یہ کسی دوکان میں کار کریش کا پہلا واقعہ نہیں ہے اس سے قبل بھی متحدہ عرب امارات میں اس نوعیت کے مختلف واقعات رپورٹ ہوچکے ہیں۔ دسمبر 2016 میں ایک شخص شارجہ میں واقع منی ایکسچینج کی دوکان میں گاڑی لیے جا ٹکرایا تھا جس کے سبب ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوا تھا۔

اس واقعے سے ایک ماہ قبل نومبر 2016 میں فجیرا میں ایک حادثہ پیش آیا تھا جب ایک ڈرائیور نے غلطی سے بریک کے بجائے اسپیڈ کا پیڈل دبادیا تھا جس کے سبب گاڑی ایک بیکری سے جاٹکرائی‘ اس حادثے میں دو افراد زخمی ہوئے تھے۔

Comments

- Advertisement -