اشتہار

سرجیکل اسٹرائیک کا بھارتی دعوی مضحکہ خیز ہے، آرمی چیف

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک فوج ہر قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینا جانتی ہے، بھارتی آرمی چیف کا سرجیکل اسٹرائیک کا دعویٰ مضحکہ خیز ہے، بھارتی آرمی چیف خود کو دھوکہ دے رہے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھارتی آرمی چیف کی جانب سے پاکستانی سرحد کے اندر سرجیکل اسٹرائیک کرنے کے خودساختہ دعوی کو مضحکہ خیز اور من گھڑت قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا ہے۔

- Advertisement -

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پر اپنے ایک پیغام میں بتایا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ بھارتی فوج کی جانب سے کسی بھی قسم کی جارحیت کی گئی تو پاکستان کی مسلح افواج اس کا منہ توڑ جواب دے گی۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ بھارت کسی بھی قسم کی جارحیت سے باز رہے، پاک افواج ہر قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے تیار ہے، جھوٹا دعوی کر کے بھارتی آرمی چیف خود کو دھوکہ دے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ بھارتی فوج کے نئے آرمی چیف جنرل بپن راوت نے ایک ٹی وی انٹرویو میں کہا تھا کہ انڈین افواج نے پاکستان کے علاقے میں باقاعدہ پلاننگ اور مانیٹرنگ کے ساتھ سرجیکل اسٹرائیک کی تھی جسے ضروت پڑنے پر دوبارہ دہرایا بھی جا سکتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں