ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

طیبہ تشدد کیس، سماعت کل سپریم کورٹ میں ہو گی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : کمسن گھریلو ملازمہ طیبہ پر سیشن جج کے اہل خانہ کے مبینہ تشدد کیس کی سماعت سپریم کورٹ کا دو رکنی بینچ کل کھلی عدالت میں کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق نئے چیف جسٹس نثار ثاقب نے عہدہ سنبھالتے ہی سب سے پہلا سوموٹو ایکشن لیتے ہوئے کم سن گھریلو ملازمہ طیبہ تشدد کیس کی سنوائی کے لیے دورکنی بینچ تشکیل دے دیا ہے جو کیس کی سماعت کھلی عدالت میں کرے گا۔

ذرائع کے مطابق اس کیس میں سول سوسائیٹی کی طرف سے معروف وکیل رہنما عاصمہ جہانگیر نےدرخواست میں ایڈیشل سیشن جج اوران کی اہلیہ کوفریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ اب تک ہونے والی تحقیقات میں اثرورسوخ استعمال کرتے ہوئےحقائق مسخ کئے جارہے ہیں۔

وکیل عاصمہ جہانگیر کا مذید کہنا تھا کہ انصاف کے تقاضے پورے نہیں ہو رہے ہیں، معزز عدالت انصاف کے تقاضے پورے کرتے ہوئے  معصوم ملازمہ کو ظالمانہ تشد کا نشانہ بنانے والے ایڈیشنل سیشن جج کے اہل خانہ کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے۔

واضح رہے عدالت نےانتظامیہ کو کم سن ملازمہ طیبہ اور اس کے والدین کو کل عدالت میں پیش کرنے کا حکم جاری کردیا ہے تا کہ حقائق کا علم ہو سکے، اس کے علاوہ بچی کےطبی معائنے کےلیے پمز کے چار رکنی میڈیکل بورڈ کا اجلاس بھی کل طلب کرلیا ہے۔

تاہم طیبہ اوراس کے والدین ایڈیشنل سیشن جج کے اہل خانہ کے ساتھ رضامندی کے بعد کسی کو بتائے بغیر اپنے گھر سے چلے گئے ہیں اور تاحال ان کا پتہ نہیں چل پایا ہے۔

اے آروائی نیوز کم سن ملازمہ اور اس کے والدین کی کھوج میں آبائی علاقے جڑانوالہ جاپہنچا جہاں طیبہ کےداد نے اے آر وائی سے بات کرتے ہوئےبتایا کہ وہ صرف اتنا جانتے ہیں کہ ان کی پوتی اوراس کےماں باپ اسلام آباد میں تھے، اب کہاں ہیں اس کا علم نہیں۔

یاد رہے کہ طیبہ کومبینہ طورپراس کی مالکن ایڈیشنل سیشن جج کی اہلیہ ماہین خرم نے تشدد کا نشانہ بنایا تھا، ماہین خرم اس وقت ضمانت پر ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں