اشتہار

شاہی محل میں مقیم بھوت میرے دوست ہیں، ملکہ سویڈن

اشتہار

حیرت انگیز

سوئیڈن کی 73 سالہ ملکہ سلویا کا کہنا ہے کہ سولہویں صدی میں تعمیر ہونے والے شاہی محل میں بھوتوں کا راج ہے جن سے ملکہ نے دوستی کر لی ہے اور وہ ان سے گفتگو کرتی ہیں۔

یہ انکشاف سوئیڈن کی ملکہ سلویا نے سرکاری ٹی وی چینل کی ایک ڈاکومینٹری فلم کے لیے انٹرویو دیتے ہوئے کیا، ملکہ نے کہا کہ انہیں مکمل یقین ہے کہ ان کے شاہی محل ڈروٹننگھم پیلیس میں بھوتوں کا سایہ ہے اور ان غیر مرئی مخلوق سے ان کی دوستی بھی ہو گئی ہے۔

- Advertisement -

ملکہ کا کہنا ہے انہیں محسوس ہوتا ہے کہ میں ڈروٹننگھم پیلیس میں اکیلی نہیں ہوں، یہاں پر ان کے ساتھ رہنے والے بھوت بڑے دوستانہ طور پر رہتے ہیں اور کسی قسم کا نقصان نہیں پہنچاتے ہیں۔

swedish-post-5

ملکہ کا کہنا تھا کہ بھوتوں کی موجودگی کا احساس ہونا خوشگوار اور جوشیلا سا احساس ہے ڈر یا خوف زدہ ہونے کا احساس نہیں کیوں کہ ان بھوتوں کی وجہ سے میں تنہائی کا شکار نہیں ہوتی۔

swedish-post-4

یاد رہے سویڈن کے شاہی محل ڈروٹننگھم پیلیس سولہویں صدی میں تعمیر کیا گیا تھا اور جسے یو نیسکو کی جانب سے دنیا کا تاریخی بھی ورثہ قرار دیا گیا ہے، ڈروٹننگھم پیلیس بادشاہ کارل اور ملکہ سلویا کی رہائش گاہ بھی ہے۔

swedish-post-2

73 سالہ ملکہ سلویا جرمنی سے تعلق رکھنے والی ایک معروقف اور کامیاب تاجر کی صاحبزادی ہیں جو 40 سال قبل سویڈن کی ملکہ بنیں اور اب تک سویڈن کی تاریخ میں طویل عرصے تک رہنے والی ملکہ کا اعزاز پایا۔

swedish-post-1

علاوہ ازیں سویڈن کے بادشاہ کی بہن نے شاہی محل میں بھوتوں کی موجودگی کے اپنی بھابھی کے بیان کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ انہیں بھی کئی بار ایسا احساس ہوا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں