اشتہار

حمزہ بن لادن بھی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: اوباما انتظامیہ نے امریکا پر گیارہ ستمبر کے حملوں کے ماسٹر مائنڈ اسامہ بن لادن کے بیٹے حمزہ بن لادن کو بھی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کر لیا ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ حمزہ بن لادن امریکی شہریوں اور امریکا کی قومی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں کیونکہ اسامہ بن لادن کے جانشین ایمن الزواہری نے 2014 میں حمزہ بن لادن کو القاعدہ کا رکن قرار دیا تھا۔

امریکی وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ حمزہ بن لادن نے 2015 میں ایک آڈیو پیغام میں مغربی دارالحکومتوں پر دہشت گردانہ حملوں کی بات کی تھی جبکہ گزشتہ سال بھی انہوں نے دھمکی دی تھی کہ امریکیوں کو ان کے گھر اور دوسرے ممالک میں نشانہ بنایا جائے گا۔

- Advertisement -

bin-laden

خیال رہے امریکا میں واقع ورلڈ ٹریڈ سینٹر پر 11 ستمبر کو دہشت گردانہ حملہ کیا گیا تھا ، امریکی حکومت کی جانب سے اس حملے کا ماسٹر مائنڈ اسامہ بن لادن کو قرار دیا گیا تھا اور اسی بنیاد پر امریکا نے افغانستان پر بھی فوجی چڑھائی کی تھی۔


پڑھیں: ’’ امریکا اور اس کے اتحادیوں کو نہیں چھوڑیں گے، حمزہ بن لادن ‘‘


یاد رہے القاعدہ کے بانی اسامہ بن لادن 2011 میں پاکستان کے شہر ایبٹ آباد میں امریکی خصوصی فورسز کے ایک حملے میں مارے گئے تھے۔

امریکی وزارتِ خارجہ کے کسی شخص کو دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرنے کا مطلب ہوتا ہے کہ کوئی بھی امریکی شہری ان سے کاروبار نہیں کر سکتا اور امریکہ جہاں تک ممکن ہو ان کے اثاثے منجمد کر سکتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں