اشتہار

روس کو گوادر پورٹ استعمال کرنے کی اجازت، چینی میڈیا کا دعویٰ

اشتہار

حیرت انگیز

بیجینگ: چینی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان نے روس کی درخواست منظور کرتے ہوئے اُسے گوادر پورٹ استعمال کرنے کی اجازت دے دی، روس نے سی پیک میں شمولیت کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے نومبر میں باضابطہ درخواست بھی دی تھی۔

چینی میڈیا کے مطابق پاکستان نے روس کے گوادر پورٹ استعمال کرنے کی درخواست منظور کرلی ہے، میڈیا رپورٹ کے مطابق اسلام آبادمیں روسی سفارتخانےنے خبرکی تردید نہیں کی۔ روس گوادربندرگاہ کے راستےاپنی اشیا برآمدکرنا چاہتا ہے جبکہ روس یوریشین اکنامک یونین کوسی پیک میں بھی ضم کرنے کا خواہش مند ہے۔

قبل ازیں نومبر کے آخر میں خبریں سامنے آئی تھیں کہ روس نے گوادر کی بندرگاہ سے عالمی تجارت کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے جس کے لیے روسی حکام نے پاکستانی حکومت کو گرم پانی تک رسائی کی باقاعدہ درخواست دی ہے۔

- Advertisement -

پڑھیں: ’’ روس نے گوادر پورٹ استعمال کرنے کی اجازت مانگ لی ‘‘

 پاکستانی حکام نے روس کی درخواست موصول ہونے کی باضابطہ تصدیق  کی تھی اس ضمن میں نومبر کے آخر میں روسی انٹیلی جنس کے حکام نے گوادر کا تفصیلی دورہ بھی کیا تھا جس کے بعد متوقع تھا کہ پاکستان اور چین جلد معاملات کو حتمی شکل دے کر روس کو سی پیک میں شامل کرنے کا اعلان کریں گے۔

یہ بھی خیال رہے کہ سی پیک منصوبے میں سب سے بڑا سرمایہ کار خود چین ہے اس لیے روسی درخواست پر سب سے پہلے چین کو اعتماد میں لیا جائے گا اور اس کی اجازت کے بغیر روس منصوبے میں شمولیت اختیار نہیں کرسکتا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں