اشتہار

خواب میں دیکھے نمبر کی خریداری سے 53 کروڑ ڈالرکا انعام

اشتہار

حیرت انگیز

نووا اسکوٹیا: کینیڈا کی رہائشی خاتون اولگا بینو نے 53 لاکھ ڈالرز کا انعام جیت لیا، انہوں نے اس لاٹری نمبر کا خواب 27 سال قبل دیکھا تھا۔

اولگا بینو نامی خاتون کا کہنا ہے کہ انہوں نے لاٹری کا نمبر 1989 کو خواب میں دیکھا اور اُس کے بعد سے مسلسل یہی نمبر خریدتی آرہی ہیں۔ خاتون کا کہنا ہے کہ یہ نمبر مجھے اپنے لیے خوش قسمت معلوم ہوتا تھا اس لیے میں ’’دی اٹلانٹک لاٹری‘‘ کا یہی نمبر 27 سال سے خریدتی آرہی تھیں۔

اولگا بینو کینسر کی مریضہ ہیں، انہیں اپنے علاج کے لیے اپنا گھر تک فروخت کرنا پڑ گیا تھا تاہم وہ ہر بار امید کے ساتھ لاٹری کا ٹکٹ خریدتی تھیں، جس کا نتیجہ 27 سال بعد 39 لاکھ ڈالرز کی صورت میں اُن کے سامنے آیا، لاٹری میں جیتی گئی رقم ٹیکس 53 کروڑ سے زائد ہے تاہم ٹیکس کٹوتی کے بعد یہ رقم 39 کروڑ ڈالر کے قریب بنتی ہے جو اُن کو ادا کردی گئی ہے۔

- Advertisement -

اولگا نے رقم جیتنے کی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’اب میں اس رقم سے اپنا گھر تعمیر کروں گی اور کینسر کے خلاف لڑنے کا حوصلہ دینے والے لوگوں شوہر، بچوں اور پوتوں کو ڈزنی ورلڈ لے جانا چاہتی ہوں‘‘۔

برطانوی خبررساں ادارے سے بات کرتے ہوئے اولگا نے کہا کہ ’’میں اپنے نمبروں کو جانتی ہوں، قرعہ اندازی کا اعلان میں نے ٹی وی پر خود سنا تاہم آنکھوں کی بیماری کے باعث میں نمبر بھول گئی تھی‘‘۔

انہوں نے کہا کہ ’’اگلی صبح جب اولگا اخبار پڑھا تو وہی ہندسے دوبارہ نظر سے گزرے، اُسی لمحے میں نے سوچا کہ ایسا نہیں ہوسکتا شاید اخبار سے کوئی غلطی ہوگئی ہے، پھر جب میں نے اپنی بہن کو تمام معاملےسے آگاہ کیا اور انعام کے بارے میں بتایا‘‘۔

اولگا کو دس سال قبل معلوم ہوا تھا کہ وہ سٹیج فور کے کینسر میں مبتلا ہیں اور انھیں علاج کے لیے اپنا گھر تک فروخت کرنا پڑا تاہم اس دوران اُن کے پوتے ، بیٹوں اور شوہر نے بیماری سے لڑنے کے لیے بہت حوصلہ بھی دیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں