شیخوپورہ : صوبہ پنجاب کے شہر شیخوپورہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی کے دوران 6دہشتگرد مارے گئے۔
تفصیلات کےمطابق صوبہ پنجاب کے شہر شیخوپورہ میں بائی پاس کے قریب انسداد دہشتگردی ڈپارٹمنٹ کی کارروائی میں چھ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
سی ٹی ڈی کارروائی میں مارے جانے والے دہشتگردوں میں گلشن اقبال پارک لاہور خودکش حملے کے دومرکزی ملزمان سمیت 6دہشتگرد مارے گئے۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ملزمان دہشت گردی کی منصوبہ بندی کررہے تھے،مارے گئے دہشتگردوں کے قبضے سے بارودی مواد،اسلحہ،حساس مقامات کےنقشےبرآمد ہوئے ہیں۔
انسدداد دہشت گردی ڈپارٹمنٹ کا کہناہے کہ کارروائی کے دوران 2دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جن کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
مزیدپڑھیں:لاہورخود کش حملے کے دو مرکزی ملزمان گرفتار، اہم انکشافات
یاد رہےکہ گزشتہ روزحساس اداروں اور سی ٹی ڈی نےگلشن اقبال پارک دھماکے کے دو سہولت کار گرفتار کرلیے،گرفتار شدگان شاہد اور خان زیب نے انکشاف کیا ہے کہ خود کش حملہ مہمند ایجنسی کے رہائشی ناصر نے کیا تھا۔
مزید پڑھیں:لاہور: گلشن اقبال پارک میں خود کش دھماکہ،72 افراد جاں بحق
واضح رہےکہ 27 مارچ 2016 کو لاہور کے علاقے علامہ اقبال ٹاؤن کے گلشن پارک دھماکے میں خواتین اور بچوں سمیت 72 افراد شہید ہوئے تھے۔