منگل, اپریل 22, 2025
اشتہار

سڈنی ٹیسٹ میں پاکستان کو 220 رنزسے شکست

اشتہار

حیرت انگیز

سڈنی : سڈنی میں کھیلے جانے والے تیسرےٹیسٹ میچ کے پانچویں دن آسٹریلیا نے پاکستان کو220 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز تین صفر سے جیت لی۔

تفصیلات کےمطابق سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے سیریز کے آخری ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کے لیے 465 رنز کا ہدف دیا تھا،تاہم پاکستان کی پوری ٹیم 244رنز بنا کر ڈھیر ہوگئی۔

ٹیسٹ میچ کے پانچویں روز پاکستان نے اپنی دوسری اننگز کا آغاز ایک وکٹ کےنقصان پر55 رنز سےکیا تواظہرعلی 11رنز پر ہی ہیزل ووڈ کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔

post-1

بابر اعظم ایک بار پھر صرف 9 رنز بنا سکے۔پہلی اننگز میں 175 رنز بنانے والے یونس خان دوسری اننگز میں 13 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئے۔انہیں نیتھن لیون نے اپنا شکار بنایا۔یاسر شاہ 13رنز بنائےانہیں اسٹیو او کیفے نے آؤٹ کیا۔

post-2

اسد شفیق 30 رنز بنا کر مچل اسٹارک کی گیند پر بولڈ ہوئے جبکہ کپتان مصباح الحق ایک بار پھر چھکا لگانے کی کوشش میں اوکیفے کی گیند پر لیون کو کیچ دے بیٹھے، انہوں نے 38 رنز کی اننگز کھیلی۔

post-3

وہاب ریاض نے3 چوکوں کی مدد سے 12 رنز بنائےاور اوکیفے کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے کھڑے میتھیو ویڈ نے کیچ کی اپیل کی جسے امپائر نے مسترد کر دیا جس پر آسٹریلوی کپتان اسٹیون اسمتھ نے ریویو لےلیا جس پرانہیں آؤٹ قرار دیا گیا۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا میں پاکستان کو یہ مسلسل چوتھا وائٹ واش اور لگاتار 12ویں شکست ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں