اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں دہرے قتل کے مجرم کو پھانسی دے دی گئی

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں دہرے قتل کے مجرم کو پھانسی دے دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل میں آج علی الصباح دہرے قتل کے مجرم کو پھانسی دے دی گئی، مجرم نوید حسین نےانسداد دہشت گردی عدالت کے جج سمیت دو افراد کو قتل کیا تھا۔

سزائے موت پر عملدرآمد کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی گئی۔

اڈیالہ جیل زرائع کے مطابق مجرم نوید حسین سنہ دو ہزا ر چھ میں میں انسدادہشت گردی عدالت کے جج جمشید خان کو قتل کیا تھا، جس کے بعد اس نے سنہ دو ہزار تیرہ میں اسکردو جیل سے فرار ہو کر ایک شخص کو قتل کیا تھا۔

خیال رہے کہ پاکستان میں سزائے موت کے قیدیوں کی سزا پر عمل درآمد پر سات سال سے غیر اعلانیہ پابندی عائد تھی، تاہم 2014دسمبر میں پشاور میں آرمی پبلک اسکول پر طالبان کے حملے کے بعد ختم کر دی گئی تھی، پابندی کے خاتمے کے بعد سے اب تک 250 سے زائد مجرموں کو پھانسی دی جاچکی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں