چمن : بلوچستان کے علاقے چمن میں انٹی نارکوٹیکس فورس نے کارروائی کے دوران منشیات کی بڑی کھیپ برآمد کرلی ہے۔
تفصیلات کے مطابق چمن کے علاقے روغانی میں اے این ایف نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کی ، کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں منشیات برآمد کی منشیات میں تین ہزار پانچ سو کلو گرام افیون اور سولہ سو کلو گرام ہیروئن شامل ہے۔
اے این ایف حکام کے مطابق منشیات افغانستان سے اسمگل کی جارہی تھی ، جس پر اے این ایف نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔
برآمد کی گئی منشیات کی قیمت عالمی منڈی میں کروڑوں روپے ہے ۔
کارروائی میں کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی اور مزید تحقیقات اے این ایف حکام کررہے ہیں۔