جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

برسبین ون ڈے : آسٹریلیا کا پاکستان کو جیت کےلیے269رنزکاہدف

اشتہار

حیرت انگیز

برسبین : پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلے ون ڈے میں میزبان ٹیم آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کے لیے 269رنزکا ہذف دیا ہے۔

تفصیلات کےمطابق برسبین میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پانچ ایک روزہ کرکٹ میچوں کی سیریز کے پہلے ون ڈے میں میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور مقررہ 50 اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 268 رنز بنائے۔

محمد عامر نے وارنر کو7رنزکے اسکور پر بولڈ کر کے پاکستان کو پہلی کامیابی دلائی اور اس کی اگلی ہی گیند پر اسمتھ کو صفر پر آؤٹ کر دیا۔

p6

آسٹریلیا کی تیسری وکٹ 52 کے اسکور پر گری جب حسن علی نے کرس لین کو پویلین کی راہ دکھائی۔میزبان ٹیم کے چوتھے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی ٹریوس ہیڈ تھے جو 39 رنز بنا کر عماد وسیم کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔

p4

آسٹریلوی بلے باز مارش 5رنزبناکر آؤٹ ہوئے جبکہ میکسویل نے 60 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی اور حسن علی نے انہیں آؤٹ کیا۔

p1

جیمز فالکنر بھی مشکل وقت میں ٹیم کے کام نہ آ سکے اور پانچ رنز بنانے کے بعد محمد نواز کا شکار بنے۔

p5

پاکستان کی جانب سے حسن علی تین وکٹیں لے کر سب سے کامیاب باؤلر رہے جبکہ عماد وسیم اور محمد عامر نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

p3

آسڑیلیا کی جانب سے کرس لین اور بلی اسٹین لیک اپنا ون ڈے میچ کھیل رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں وارنر،ہیڈ،اسمتھ،مارش میکسویل، ویڈ، فلکنر،کمنز اور سٹارک شامل ہیں۔

p2

پاکستان کی جانب سے ٹیم میں اظہر علی، شرجیل خان، محمد حفیظ، بابر اعظم، کامران اکمل، محمد رضوان، عماد وسیم، محمد نواز، محمد عامر، وہاب ریاض اور علی حسن شامل ہیں۔

خیال رہےکہ پاکستان کو آسٹریلیا کے خلاف اس سیریر میں 2019 میں ہونے والے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے براہ راست کوالیفائی کرنے کی کوشش کرنی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل آسٹریلیا نے ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں پاکستان کو 0-3سےفیصلہ کن شکست دی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں