لاہور: وفاقی وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے فوجی عدالتوں کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فوجی عدالتوں نے اچھا کام کیا جس کی وجہ سے دہشت گردی میں واضح کمی آئی۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرقانون رانا ثناء اللہ نے فوجی عدالتوں سے متعلق دیے گئے اپنے بیان کی تردید کرتے ہوئے فوجی عدالتوں کی حمایت میں بیان دے دیا۔
رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ فوجی عدالتوں نے اچھا کام کیا جس سے دہشت گردی میں کمی آئی جبکہ انسداد دہشت گردی عدالتوں کے ججز نے بھی بہت اچھا کام کیا۔
پڑھیں: ’’ شروع سے ہی فوجی عدالتوں کا مخالف ہوں، رانا ثناء اللہ ‘‘
مزید پڑھیں: ’’ فوجی عدالتوں سے متعلق رانا ثنا اللہ کے بیان پر جوانوں کا شکوہ ‘‘
یاد رہے فوجی عدالتوں کی مدت ختم ہونے کے بعد رانا ثناء اللہ نے اس کی توسیع کے حوالے سے مخالفت میں بیان دیا تھا، بعد ازاں آرمی کے افسران نے جنرل قمر باجوہ سے اس بیان پر شکوہ بھی کیا تھا۔