اسلام آباد:بھاشا دیا میرڈیم کے منصوبے کوپاک چین اقتصادی راہدری میں شامل کردیا گیا‘ 2018 تک 11 ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل ہوجائےگی۔
تفصیلات کے مطابق وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ بھاشا دیامر ڈیم کی تعمیر بھی اب سی پیک کا حصہ ہوگی۔ اس معاملے پر تمام صوبوں میں اتفاق رائے پایا جاتا ہے۔
وزیر منصوبہ بندی کا کہنا تھا کہ سال دوہزار اٹھارہ کے اختتام تک گیارہ ہزار میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل ہوجائےگی۔جس میں سے پانچ ہزار میگاواٹ بجلی سی پیک منصوبوں سے جبکہ چھ ہزار نان سی پیک منصوبوں سے حاصل ہوگی۔
کراچی سرکلر ٹرین منصوبے کو سی پیک میں شامل کرلیا
وزیر منصوبہ بندی کے مطابق بجلی پیداوار اور ترسیل کے حوالے سے وزارتِ پانی وبجلی سے مسلسل رابطے میں رہیں گے۔ این ٹی ڈی سی کی جانب سے ٹرانسمیشن لائن تعمیر پر بھی نظر رکھی جائے گی۔
واضح رہے کہ ملک میں اس وقت کئی اہم منصوبے سی پیک کے تحت شروع ہوچکے ہیں اور تکمیل کی جانب گامزن ہیں۔