آسٹریلیا : جاری ٹی ٹوئنٹی بگ بیش لیگ میں میلبرن رینیگیڈز کے وکٹ کیپر پیٹر نیول چہرے پر بیٹ لگنے سے انجرڈ ہوگئے، نیول ٹورنامنٹ میں مزید میچ نہیں کھیل سکیں گے۔
بگ بش ٹی ٹوئنٹی میں میلبرن رینیگیڈز اور ایڈیلیڈ سٹرائکرز کے درمیان میچ میں دلخراش واقعہ پیش آیا، آٹھارویں اوور میں بریڈ ہوج نے شاٹ کھیلا تو بیٹ ان کے ہاتھ سے چھوٹ کر وکٹ کیپر پیٹر نیول کے منہ پر لگا، جس سے وہ زخمی ہوگئے، نیول کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔
جہاں جانچ سے پتہ چلا ہے کہ وکٹ کیپر کے گال میں خون کی نسیں پھٹ گئی ہیں۔
خیال رہے کہ ایک ہفتے میں یہ دوسری بار ہے، جب نیول کو چوٹ کے سبب فیلڈ سے باہر جانا پڑا ہے۔ اس سے قبل سڈنی سکسر کے خلاف ہونے والے مقابلے میں ایک فیلڈر کا تھرو ان کے سر پر لگ گیا تھا۔
مزید پڑھیں : سڈنی ٹیسٹ، محمد عامر کی خطرناک باؤنسر پر رینشا گر پڑے
واضح رہے کہ 31سالہ پیٹر نیول آسٹریلیا کیلئے 17ٹیسٹ اور 9ٹوئنٹی 20 انٹرنیشنل میچز کھیلے چکے ہیں، جو جنوبی افریقہ کے خلاف گزشتہ ہوم ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے علاوہ گزشتہ دورۂ سری لنکا میں آسٹریلیا کیلئے ٹوئنٹی 20 میچز بھی کھیلے تھے۔