اسلام آباد: ترجمان وزیراعظم مصدق ملک نے کہا ہے کہ پاناما کیس میں عمران خان ایک بھی ثبوت پیش نہیں کرسکے جبکہ نوازشریف منی ٹریل کا مکمل ریکارڈ پیش کرچکے ہیں۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترجمان وزیراعظم مصدق ملک نے کہا کہ عمران خان نے صرف الزامات لگائے، انہوں نے پاناما کیس میں شواہد پیش نہیں کیے بلکہ عدالت میں اخباری تراشے جمع کروائے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان مفروضے کی بنیاد پر اپنی منشاء کے مطابق عدالت سے فیصلہ سننا چاہتے ہیں، عدالت ثبوتوں کو دیکھتے ہوئے فیصلہ کرتی ہے، وزیراعظم نے عدالت میں منی ٹریل کے ریکارڈ پیش کر کے مخالفین کی زبانیں بند کردیں۔
پڑھیں: ’’ آف شور کمپنیاں بنانا غیر قانونی نہیں‘ جسٹس آصف سعید کھوسہ ‘‘
مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ ٹیکس ریٹرن میں حقائق چھپانے اور رقوم ، پراپرٹی چھپانے والے کپتان اپنی ہی گھڑے میں گرتے نظر آرہے ہیں کیونکہ جھوٹ دیرپا نہیں ہوتا۔