اشتہار

ایران میں آتشزدگی کے بعد عمارت منہدم‘75افراد جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

تہران : ایران کے دارالحکومت تہران میں 17منزلہ عمارت آتشزدگی کےبعد منہدم ہوگئی جس کے نتیجے میں 75افراد جان کی بازی ہار گئے۔

تفصیلات کےمطابق تہران کے مرکز میں واقع ’پلاسکو‘ نامی 17 منزلہ عمارت کی بالائی منزلوں پر پہلے آگ لگی،جسے بجھانے کی کوششیں جاری تھیں کہ اچانک پوری عمارت ہی منہدم ہوگئی۔

iran-1

- Advertisement -

ایران کے مقامی میڈیا کےمطابق آگ بجھانے کے دوران عمارت کے منہدم ہونے سے75افراد جاں بحق ہوئے ہیں جن میں بڑی تعداد آگ بجھانے والے فائر فائٹرز کی ہے۔

iran-2

ایران کی مقامی میڈیا کی رپورٹوں کے مطابق گزشتہ روز عمارت کے بالائی حصے میں صبح 8 بجے کے قریب آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔

iran4

میڈیا رپورٹس کے مطابق عمارت کے بالائی حصے میں گارمنٹ ورکشاپس موجود تھیں جہاں دکاندار اپنے لیے کھانا پکاتے تھے اور سردیوں میں خود کو گرم رکھنے کے لیے مٹی کے تیل سے جلنے والے پرانے ہیٹر استعمال کرتے تھے۔

iran5

ایرانی صدر حسن روحانی نے وزیر داخلہ عبدالرضا رحمانی فاضلی کو معاملے کی تحقیقات کرکے رپورٹ جمع کرنے کا حکم دیا ہے۔ایرانی صدر نے زخمیوں کو بہترین علاج کی سہولیات فراہم کرنے سمیت متاثر ہونے والے افراد کی مدد کرنے کی بھی ہدایات کیں۔

iran6

واضح رہےکہ ایرانی دارالحکومت تہران کے جس حصے میں یہ عمارت واقع تھی وہاں کئی غیر ملکی سفارت خانے بھی واقع ہیں،عمارت منہدم ہونے کے بعد سفارتی عملے کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیاگیا۔

iran7

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں