اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بینظیرانٹرنیشنل ایئرپورٹ پراےایس ایف نے کارروائی کے دوران مسافرسے ہیروئن برآمد کرلی۔
تفصیلات کےمطابق اسلام آباد میں بینظیرانٹرنیشنل ایئرپورٹ پراےایس ایف کی کارروائی میں بحرین جانے والی پرواز سے مسافر کو گرفتار کرلیاگیا۔
بینظیرایئرپورٹ سے نجی پرواز کے ذریعے بحرین جانے والے مسافر کے سامان سے ایک کلو 700گرام ہیروئن برآمد کرلی۔مسافرمدثر نے ہیروئن ٹفن میں چھپائی ہوئی تھی۔
اسلام آباد ایئرپورٹ سےگرفتار ہونے والے مسافرمدثر کا تعلق چنیوٹ سے ہے،ملزم کو این ایف کے حوالے کردیاگیا۔
مزید پڑھیں:اسلام آباد، جدہ جانے والے مسافر سے چار کلو ہیروئن برآمد
یاد رہے کہ دوہفتےقبل بینظیر ایئرپورٹ پر جدہ جانے والے مسافر کے سامان کے خفیہ خانوں سے چار کلو ہیروئن برآمد ہوئی تھی،ملزم کاشف سجاد شاہ کوایئر پورٹ سیکیورٹی فورس نےحراست میں لے لیا تھا۔
واضح رہےکہ اس سے قبل بھی پاکستان سے منشیات اسمگل کی کرنے کی کئی کوششوں کو ایئرپورٹ پر ناکام بنایا گیا تھا لیکن اس کے مکمل روک تھام اور سدباب کے لیے سخت قوانین کے ساتھ ساتھ موثر سیکیورٹی کے نظام کی بھی ضرورت ہے۔