اشتہار

ڈونلڈ ٹرمپ کی بھارتی وزیراعظم کو امریکہ کے دورے کی دعوت

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو امریکہ دورے کی دعوت دے دی ہے۔

تفصیلات کےمطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےبھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے ٹیلی فون پر بات کرتے ہوئے کہا کہ میں بھارت کوایک حقیقی دوست اور دنیا بھر میں درپش چینلجز سے نمٹنے کےلیےشراکت دارکے طور پر دیکھتاہوں۔

امریکی صدر اور بھارتی وزیراعظم کے درمیان ٹیلی فون پر ہونے والی بات چیت میں بھارت اور امریکہ کے درمیان شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کے علاوہ معیشت اور دفاع کے شعبے میں تعاون کو مزید بڑھانے پر بات چیت ہوئی۔

- Advertisement -

وائٹ ہاؤس کےمطابق رواں برس کے آخر میں وزیراعظم مودی امریکہ کا دورہ کریں گے۔ترجمان وائٹ ہاؤس کاکہناہےکہ ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیراعظم مودی نے دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ میں ایک دوسرے کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہونے پر اتفاق کیا۔

خیال رہےکہ صدر ٹرمپ نے انتخابی مہم کے دوران بھارت کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے کی بات کرتے ہوئے وزیراعظم مودی کی اقتصادی اصلاحات کی تعریف کی تھی۔

مزید پڑھیں:اسرائیلی وزیراعظم کی یہودی بستی تعمیر کرنے کی منظوری

یاد رہےکہ اس سے قبل 22 جنوری کوامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے درمیان پہلی بار فون کے ذریعے بات چیت ہوئی تھی۔

واضح رہےکہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بات کرنے کے بعد کہاتھا کہ امریکی صدر نے انہیں آئندہ ماہ ملاقات کے لیے امریکہ آنے کی دعوت دی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں