پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

نواز شریف وزارتِ عظمیٰ سے الگ ہوجائیں: تحریک انصاف کا مشورہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں پانامہ کیس کی سماعت کے دوران وفقے میں پی ٹی آئی کے رہنماؤں نے میڈیا سے گفتگو کی، اس موقع پر فواد چوہدری نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ قطری شہرادے کا دوسرا خط بھی سامنے آگیا ہے، فواد چوہدری نے کہا کہ وفاقی وزرا حکومتی امور چھوڑ کر سپریم کورٹ میں موجود ہوتے ہیں، سینٹر شبلی فراز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف کو وزارت عظمیٰ سے الگ ہونے کا مشورہ دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق پانامہ کیس کی سماعت کے وقفے کے دوران تحریک انصاف کے رہمناوں نے میڈیا سے گفتگو کی، اس موقع پر فواد چوہدری کا کہا کہ اب قطری شہزادے کا دوسرا خط بھی سامنے آگیا ہے ، انہوں کہا کہ مسلم لیگ ن کی جانب سے پیش کردہ قطری شہزادے کا دوسر خط یہ تاثردتیا نظرآرہا ہے کہ ’جیسے عربوں کا کام جعلی دستاویزات فراہم کرنا رہ گیا ہے‘ ، انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ عدالت میں پیش کیے جانے والے خط جعلی ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ وفاقی وزرا حکومتی امور چھوڑ کر سپریم کورٹ میں موجود ہوتے ہیں، عوام کے یہ نمائندے ایک شخص کی کرپشن کو پوشیدہ رکھنے کے لئے اپنی توائیاں خرچ کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ نوازشریف یہ باور کرانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ عرب انہیں بچانے کے لئے میدان میں آگئے ہیں، فواد چوہدری نے مزید کہا کہ نوازشریف کے وزیراعظم ہوتے ہوئے آزادانہ تحقیقات ممکن نہیں ہے.

پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے عارف علوی نے کہا کہ شریف خاندان قانون کے ساتھ مذاق کررہا ہے، ایک اور مضحکہ خٰیز بات یہ ہے کہ اب قطر کے شہزادے کا دوسرا خط بھی سامنے آگیا ہے ، انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ کے رہنما اپنے قائد کو بچانے کے لئے جتنی چیزیں لائیں گے، اتنا پھنستے چلے جائیں گے، عارف علوی نے کہا کہ ن لیگ کے پاس عدالت کے کسی سوال کا جواب نہیں ہے ، یہ لوگ عدالت اور عوام کا وقت ضائع کر رہے ہیں ۔

اس موقع پر فیاض الحسن چوہان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ن لیگ کے میڈیا سیل میں مریم نواز پورااسکرپٹ بھجواتی ہیں ، انہوں نے دانیال عزیزکوچیلنج کرتے ہوئے کہا کہ وہ کسی بھی ٹی وی پرآ کر ان کے ساتھ مباحثہ کرلیں ، وہ دلائل دینے کو تیار ہیں۔

تحریک انصاف کے رہنما سینٹر شبلی فراز نے اظہار خیا ل کرتے ہوئے کہا کہ جو کام پی ٹی آئی کررہی ہے وہ اداروں کی ذمے داری ہے ، شبلی فراز نے کہا کہ ن لیگ والے روزانہ نئی نئی باتیں بتا کر عوام کو گمراہ کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو چاہیئے کہ وہ ایوان میں آکر اپنے آپ کو وزارت عظمیٰ سے الگ کرنے کا اعلان کردیں.

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں